ارجنٹائن ،سینٹ میں اسقاط حمل کو قانونی شکل دینے کے بل کا متن منظور

جمعرات 2 اگست 2018 21:53

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء)ارجنٹائن کی سینیٹ نے گزشتہ روز اسقاط حمل کو قانونی شکل دینے کے بل کا متن منظور کرلیا،جسے 8اگست کو ووٹنگ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ کانگریس کے ایوان زیریں میں14جون کو منظوری ملنے کے بعد یہ بل سینیٹ بھیجا گیا تھا،جس میں حمل کے پہلے 14ہفتوں کے دوران اسقاط حمل کو قانونی شکل دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کو اخلاقی عذر پیش کرنے کی اجازت ہوگی،لیکن ہسپتالوں کیلئے یہ اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسقاط حمل کیلئے وقت مختصر کرنے کی کوشش سینیٹ میں کی گئی لیکن اسے گزشتہ روز مسترد کیا گیا۔ 8اگست کو ووٹنگ میں سینیٹرز اراکین کے منظور کردہ بل کے متن کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ اگر 72 میں سے زیادہ تر اراکین نے متن کی منظوری دیدی تو اسقاط حمل کو قانونی شکل مل جائے گی۔ اسقاط حمل کو قانونی شکل دینے کے حامیوں اور مخالفین نے گزشتہ روز مظاہرے کئے،امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس معاملے پر ووٹنگ سخت ہوگی۔ لاطینی امریکہ میں اسقاط حمل کا حق یوراگوئے،کیوبا اور میکسیکو سٹی میں موجود ہی

متعلقہ عنوان :