پشاور ،ْ نامعلوم افراد نے 3 خواجہ سراؤں کو خنجروں کے وار سے زخمی کر دیا

سی سی پی او پشاور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 2 اگست 2018 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے 3 خواجہ سراؤں کو خنجروں سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے نواحی علاقے سربند میں پیش آیا، جہاں 3 خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کرکے انہیں خنجروں کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی خواجہ سراؤں کو ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دے دی گئی، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خواجہ سراؤں کے مطابق ملزمان نے اٴْس وقت حملہ کیا جب وہ ایک نجی تقریب کے سلسلے میں باقی ساتھیوں کو مدعو کرنے جارہے تھے۔پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ،ْدوسری جانب سی سی پی او پشاور نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔