مجھے وزارت اعلیٰ سے متعلق علم نہیں ،ْپارٹی ترجمان میڈیا کو آگاہ کر دیں گے ،ْعاطف خان

جمعرات 2 اگست 2018 23:07

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہاہے کہ مجھے وزارت اعلیٰ سے متعلق علم نہیں ،ْپارٹی ترجمان میڈیا کو آگاہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مجھے وزارت اعلیٰ سے متعلق علم نہیں ہے کہ پارٹی کن ناموں پر غور کررہی ہے،جب فیصلہ ہوگا تو پارٹی کے ترجمان میڈیا کو آگاہ کر دیں گے،ایک دو روز میں کے پی کی وزارت اعلیٰ سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا، میرے قومی اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ گنتی کا عمل طویل ہے۔