گورے کے بعد کالے انگریز زیادہ خطر ناک ثابت ہوئے،چودھری محمد سرور

منگل جنوری 08:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نئے صوبے انتظامی بنیاد پر بننے چاہیں۔ اختیارات کی منتقلی اورعوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اگر نئے صوبے نا گزیر ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی بیورو کریسی کے عوام کے ساتھ رویئے اور ملکی معاملات پر انکے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ اور لوکل ڈیمو کریسی کے نظام کو ضرور موثر انداز سے آگے بڑھنا چاہیے۔ اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پر منتقلی ہوگی اتنا ہی عوام اورملک کے لئے بہتر ہوگا۔

Your Thoughts and Comments