وزیر اعلیٰ پنجاب نے اولڈ کیمپس ہاکی گراوٴنڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کی منظور ی دے دی

بدھ 8 جنوری 2014 03:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جنوری۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہاکی کے فروغ کے لئے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس گراوٴنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ کیمپس گراوٴنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے سے ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد مستفید ہو گی ۔پنجاب یونیورسٹی کی ہاکی گراوٴنڈ شاندار روایات کی حامل ہے اور کئی اولمپئین پیدا کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :