ریلویز کورواں سال 95 انجن ملیں گے ،نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی

جمعرات 9 جنوری 2014 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جنوری۔2014ء)ریلوے کو رواں سال 95 انجن ملیں گے جس سے نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ جنرل منیجر ریلویز انجم پر ویز کا کہنا ہے کہ نئے انجن آنے سے ریلوے کے حالات بہتر اور خسارہ کم ہو گا۔محکمہ ریلوے کے پاس 465 انجن ہیں۔ جن میں سے صرف 197 کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جی ایم ریلوے انجم پرویز نے نجی ٹی کو بتایا کہ رواں سال چین سے 58 نئے انجن اورکوریا سے 10 سیکنڈ ہینڈ انجن آ رہے ہیں۔ ریلوے ورکشاپس سے بھی 27 انجن مرمت ہو کر سسٹم میں شامل ہو جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انجن ملنے سے راولپنڈی اور کراچی جبکہ لاہور اور ملتان کے درمیان نئی مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔