شہباز شریف کی طرف سے شہید ایس ایس پی محمد ہلال کے ورثاء کیلئے 20لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری

ہفتہ جنوری 06:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11جنوری۔2014ء)وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے دیا میرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی محمد ہلال کے ورثا کیلئے 20لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دی ہے -انہوں نے شہید کی بیوہ کو تعلیمی قابلیت کے مطابق سرکاری ملازمت ، ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اور سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کی بھی منظوری دی ہے -انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیر اعلی پنجاب سے شہید ایس ایس پی محمد ہلال کی خدمات کے اعتراف میں مالی امداد کی سفارش کی تھی-

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments