چھانگا مانگا بسنت سے پہلے پری بسنت مہم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،سید ذوالفقار حسین ،سیمینار، ٹاک پروگرام اور تین لاکھ ڈیکوریشن والی چھوٹی پتنگیں شہریوں میں مفت تقسیم کی جائے گی، یوتھ ٹاک پروگرام میں گفتگو

اتوار 12 جنوری 2014 07:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جنوری۔2013ء) بسنت فیسٹیول کو زندہ رکھنے کیلئے چھانگا مانگا میں بسنت منانے فیصلہ کیا گیا۔ 2015کی بسنت حفاظتی تدابیر کے ساتھ حکومتی بسنت کمیٹی کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہی میں ہوگی۔ چھانگا مانگا کی بسنت کو بھی لاہوریے ہی کامیاب کروائیں گے۔ چھانگا مانگا بسنت سے پہلے پری بسنت مہم کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

جس میں سیمینار، ٹاک پروگرام اور تین لاکھ ڈیکوریشن والی چھوٹی پتنگیں شہریوں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ یہ بات لاہور بسنت فیسٹول کے آرگنائزر سید ذوالفقار حسین نے دوسرے یوتھ ٹاک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مختلف یونیورسٹیوں کے یوتھ ولنٹئیر کے انتخاب کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا۔ جو بسنت کے موقع پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

سید ذوالفقار حسین نے بتایا کہ لاہور کی بسنت دنیا کا بڑا فیسٹیول بن چکا تھا مگر حادثات اور موٹی ڈور کی وجہ سے اس کو کچھ سالوں کیلئے موخر کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا ہم حکومت کے ساتھ مل کر ان تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس فیسٹول کو مستقبل میں کس طرح کامیاب بنانا ہے، کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج نہیں ابھررہا ہے۔ انہوں نے کہا بسنت 21فروروی سے 5مارچ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :