بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات چیت ہوئی ہے لیکن ہم بھارت کو پہلے دعوت دینا چاہتے ہیں‘ صدر پی ایچ ایف ، ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ، نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ، وفاق سے 2014ء کے سالانہ بجٹ کیلئے 65کروڑ کا مطالبہ کیا ہے ،توقع ہے کہ پورا کیا جائیگا‘ اختر رسول کی میٹ دی پریس میں گفتگو

منگل 14 جنوری 2014 07:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جنوری ۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول نے کہا ہے کہ بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات چیت ہوئی ہے لیکن ہم بھارت کو پہلے دعوت دینا چاہتے ہیں، ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ، نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ، وفاق سے 2014ء کے سالانہ بجٹ کیلئے 65کروڑ کا مطالبہ کیا ہے ،توقع ہے کہ پورا کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ چوہدری اختر رسول نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی بہتری کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیا رہیں ،بھارت سے دوطرفہ سیریز کیلئے بات ہوئی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پہلے بھارت پاکستان کا دورہ کرے ۔

(جاری ہے)

بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کے سپورٹس پروگرام زیا دہ سے زیا دہ ہونے چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنے اور دنیا پر راج کرنے کیلئے پوری محنت سے کام کریں گے۔ ہاکی کے فروغ کیلئے نا راض اولمپیئنز کو منا نے کی پوری کو شش کررہے ہیں ،سمیع اللہ خان اور شہنا ز شیخ سے رابطہ کیا ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کرنے کو تیا رہے ،ہمیں ان کو منا نے کیلئے انا کا کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑٰیوں کے منصفانہ انتخاب کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق سے 2014ء کے سالانہ بجٹ کیلئے 65کروڑ کا مطالبہ کیا ہے اور توقع ہے کہ پورا کیا جائے گا ۔پچھلے تمام سالوں میں ملنے والے فنڈز کا آڈٹ ہو چکا ہے ، آئندہ بھی جو فنڈ ملے گا اس کا مکمل حسا ب دیں گے ۔ قومی ہاکی ٹیم کی شکست پر میں نے اپنے والد کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ،مجھے ان آنسوؤں کی قسم میں پاکستان ہاکی ٹیم کو فتح کی جانب گامزن دیکھنا چاہتاہوں، اب ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہو گا، المیہ ہے کہ ہمارے پا س پڑھے لکھے کھلاڑی نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :