لاہور، مالکان کے تشدد سے زخمی کمسن ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

پیر 20 جنوری 2014 05:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)لاہور میں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور میں ڈیفنس اے کے علاقے میں کمسن گھریلو ملازمہ فضہ کو گھر کے مالک پروفیسر سلمان نے بدترین وحشیانہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو تشویشناک حالت میں دو روز قبل سروسز ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق کم عمر ملازمہ فضہ بتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئی۔واضح رہے کہ پولیس نے اتوار کے روز پروفیسر سلمان رفیق کو کمسن ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا، عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :