پنجاب میں ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز آج سے ہوگا

بدھ 22 جنوری 2014 06:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) پنجاب حکومت نے تمام اہم مذہبی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لینے کے احکامات جاری کردیئے اور اس حوالے سے پنجاب کی وزارت داخلہ نے تمام ڈی سی اوز سے اہم علماء کرام کے نام مانگ لئے ہیں منگل کے روز ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے تمام ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے علماء کرام جن کی جانوں کو خطرہ ہے یا پھر پنجاب میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جارہا ہے تو اس کے خلاف جو احتجاجی تحریک کی شکل میں شامل ہوسکتے ہیں تو ایسے علماء کرام کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جائے اور ڈی سی اوز کو اختیارات بھی دے دیئے گئے جس کے تحت سولہ ایم پی او کے اختیارات کے تحت ڈی سی اوز علماء کرام کو اپنی تحویل میں لے سکیں گے جبکہ گھروں اور جیلوں میں نظر بند کرنے کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ (آج) بدھ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں فیصل آباد‘ جھنگ ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ سرگودھا اور جنوبی پنجاب میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :