لاہور‘ معروف ڈرامہ نگار اور ادیب اصغر ندیم سید فائرنگ سے زخمی

بدھ جنوری 06:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) معروف ڈرامہ نگار اور ادیب اصغر ندیم سید لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید شوکت خانم ہسپتال کے قریب سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جس سے اصغر ندیم زخی ہوگئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اصغر ندیم کو سینے اور بازو پر گولیاں لگی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اصغر ندیم سید نے خود پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ وہ اصغر ندیم سید ہیں اور ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments