ورلڈ کپ 2015ء کی تیاری :پی سی بی نے 2رکنی کمیٹی قائم کردی ، جاوید میانداد اور انتخاب عالم پر مشتمل کمیٹی 1992ء کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں سے تجاویز لیکر رپورٹ تیار کرکے پی سی بی کو پیش کرے گی

جمعرات جنوری 06:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ورلڈ کپ 2015ء کی تیاری کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کمیٹی میں جاوید میانداد اور انتخاب عالم کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دو رکنی کمیٹی 1992ء ورلڈ کی چیمپئن ٹیم کے کھلاڑیوں سے صلاح مشورے اور مثبت تجاویز کے بعد آئندہ ورلڈ کپ 2015ء کیلئے لائحہ عمل تیار کرے گی اور بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا اور ان تجاویز پر مبنی رپورٹ ایک رپورٹ تیار کرکے پی سی بی کو پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments