اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر بات چیت

اتوار جنوری 08:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاء بندیال سے ملاقات ،چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل نے وفاقی عدالتوں کا دورہ کیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے لاہور میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔اٹارنی جنرل اور چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے اہم قانونی معاملات پر بات کی۔

ملاقات کے بعد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور اٹارنی جنرل نے وفاقی عدالتوں کا دورہ کیا اور عمارت کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس سے ملاقات سے قبل سلمان اسلم بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس کا دورہ کیا اور نئے آنے والے ڈپٹی اٹارنی جنرلز کے علاوہ سٹینڈنگ کونسلز کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ نے اٹارنی جنرل کو لاء افسروں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔اٹارنی جنرل نے کہا لاء افسر مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو کر وفاق کی نمائندگی کریں۔انہوں نے لاء افسروں کو یقین دلایا کہ انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Your Thoughts and Comments