لاہور،5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث اصل ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار فروری 08:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2فروری۔2014ء)لاہور میں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث اصل ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزم نے تفتیش کے دوران واقعے میں ملوث ہونے کا اقرار کر لیا ہے،ملزم نے پولیس کے بتایا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو گیراج میں کھڑی کرکے واپس جا رہے تھے کہ اسے اوراس کے ایک اور ملزم ساتھی کو بچی نظر آئی جسے انہوں نے اٹھالیا اور گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

(جاری ہے)

حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال کے باہر چھوڑ کرفرار ہو گئے۔پولیس دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم پولیس نے ملزم کی بیوی اور اس کی بہن کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments