عمران خان طالبان کی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے،اعجاز چوہدری،مذاکرات کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،میڈیا سے گفتگو

پیر 3 فروری 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3فروری۔2014ء)تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے،تاہم مذاکرات کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کردار طالبان کو قومی سطح پر دیکھنا ہوگا،تحریک طالبان کا ایک نمائندہ حکومتی ٹیم میں شامل ہے،تحریک انصاف آئینی حدود کے اندر مذاکراتی عمل کو نتیجے تک پہنچانا چاہتی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لینا چاہئے،پی پی،متحدہ اور اے این پی کو بھی اعتماد میں لینا چاہئے تھا،سیکورٹی اداروں کے بغیر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔