قومی ٹیم کے بیک اپ کو مضبوط کرنا چیلنج ہوگا ، عامر سہیل ، پاکستان کرکٹ کی ترقی اولین ترجیح ہے ، مصباح کا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں ، ان کی کارکردگی ناقدین کیلئے خود ایک جواب ہے ، ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں ٹیم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں ، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 5 فروری 2014 04:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5فروری۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ترقی اولین ترجیح ہے ، ٹیم کے بیک اب کو مضبوط کرنا چیلنج ہوگا ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 میں قومی ٹیم اچھا کھیلتی ہے اس لئے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20میں گرین شرٹس سے اچھی امیدیں ہیں نئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بیک اپ کو مضبوط کرنا چیلنج ہوگا باقی کھلاڑیوں کی صلاحیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے مصباح الحق کے حوالے سے سوال کے جواب میں عامر سہیل نے کہا کہ مصباح الحق کے دفاع کی ضرورت نہیں ان کی کارکردگی ناقدین کے لیے خود ایک جواب ہے ۔

متعلقہ عنوان :