پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعید اجمل میں تنازع سامنے آگیا، پی سی بی مایہ ناز باؤلر سعید اجمل پر ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کے لئے دباوٴ ڈال رہا ہے،سعید اجمل ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کوششوں میں مصروف جبکہ چیئرمین نے ان کی دستبرداری کا اعلان کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کے معاملے میں سچ بولنا چاہیے، عبدالقادر

جمعہ 2 جنوری 2015 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعید اجمل میں تنازع سامنے آگیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی مایہ ناز باؤلر سعید اجمل پر ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کے لئے دباوٴ ڈال رہا ہے، سعید اجمل ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کوششوں میں مصروف جبکہ چیئرمین نے ان کی دستبرداری کا اعلان کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ سعید اجمل ورلڈ کپ 2015ء سے دستبرداری اب ضروری نہیں رہا لیکن سعید اجمل دوسری جانب ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف ہیں اور ان کا پی سی بی سے تنازع کھل کر سامنے آگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعید اجمل پر پی سی بی نے دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالا تھا جو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ پی سی بی نے سعید اجمل کو پریس کانفرنس کا کہا لیکن انہوں نے اس سے انکار کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ چار روز سے سعید اجمل کو پریس کانفرنس کے لئے منا رہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سعید اجمل فوری طور پر باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے سابق کرکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کے معاملے میں سچ بولنا چاہیے۔