پنڈتوں نے اگلے مہینے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی نوید سنا دی ،کرکٹ کا یہ عالمی دنگل 37 روز بعد شروع ہورہا ہے، ء جیسا ہوسکتا ہے جس میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں فتح حاصل کی تھی ، تب نواز شریف وزیر اعظم تھے جنہیں اب بھی عوام نے اس منصب پر فائز کیا ہے، تب ٹیم کی قیادت عمران خان کر رہے تھے جو اس وقت عمران خان غیر شادی شدہ تھے اور اب ان کی باقاعدہ دوسری شادی ہوچکی ہے اور ٹیم کی قیادت نہیں کر رہے بلکہ اب قومی ٹیم کی قیادت عمران خان کے قبیلے اور آبائی شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے مصباح الحق کر رہے ہیں

جمعہ 9 جنوری 2015 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 جنوری۔2015ء) پنڈتوں نے اگلے مہینے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی نوید سنائی ہے۔ کرکٹ کا یہ عالمی دنگل 37 روز بعد شروع ہورہا ہے ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ عالمی کپ بھی 1992 ء جیسا ہوسکتا ہے جس میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں فتح حاصل کی تھی ۔ تب نواز شریف وزیر اعظم تھے جنہیں اب بھی عوام نے اس منصب پر فائز کیا ہے البتہ تب ٹیم کی قیادت عمران خان کر رہے تھے جو اس وقت عمران خان غیر شادی شدہ تھے اور اب ان کی باقاعدہ دوسری شادی ہوچکی ہے اور ٹیم کی قیادت نہیں کر رہے بلکہ اب قومی ٹیم کی قیادت عمران خان کے قبیلے اور آبائی شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے مصباح الحق کر رہے جبکہ سیاسی میدان میں ہیں لمبے سٹارٹ کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ کر رہے ہیں جن میں کئی باؤنسر بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم میں 1992 میں آلروانڈر اعجازاحمد تھے جبکہ ورلڈکپ 2015ء میں آلروانڈر کے طور پر حارث سہیل ٹیم کا حصہ ہیں۔ورلڈ کپ 1992 میں عامر سہیل بطور اوپنر تھے جو کہ ساتھ ساتھ باؤلنگ بھی کر سکتے تھے ایک مرتبہ پھر 2015ء ورلڈکپ میں محمد حفیظ شامل ہیں، جو اوپنگ کے ساتھ ساتھ باوٴلنگ بھی کراسکتے ہیں لیکن پابندی کی وجہ سے اس ورلڈ کپ میں وہ باؤلنگ نہیں کراسکیں گے۔

ورلڈ کپ 1992 میں لیگ سپنر مشتاق احمد ٹیم کا حصہ تھے جبکہ ورلڈکپ 2015میں لیگ اسپنر کے فرائض شاہد آفریدی کے سپرد ہیں۔ورلڈ کپ 1992 میں مڈل آرڈر بیٹسمین انضمام الحق تھے جس کا تعلق ملتان سے ہے اور ایک مرتبہ پھر 2015 ورلڈ کپ میں صہیب مقصود مڈل آرڈر بیٹسمین ہے، جن کا تعلق بھی ملتان سے ہے۔ 1992 میں ایگریسو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر سلیم ملک تھے، جن کا تعلق لاہور سے تھا، ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ 2015 میں ایگریسو مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ٹیم کا حصہ ہیں، جن کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔

ورلڈ کپ 1992 میں اوپنگ بیٹسمین رمیز راجہ تھے جس کا تعلق لاہور سے تھا، ایک مرتبہ پھر 2015ورلڈکپ میں احمد شہزاد ٹیم کا حصہ ہیں، جن کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔ورلڈ کپ 1992 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے معین خان بطور وکٹ کیپر تھے، اس دفعہ ورلڈ کپ 2015 میں سرفراز احمد وکٹ کیپر ہیں، جن کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ورلڈ کپ 1992 میں ایکسپیرینس مڈل آرڈر بیٹسمین جاوید میانداد تھے، جن کا تعلق کراچی سے ہے، ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ 2015 میں یونس خان مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر کھیلیں گے،جن کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔

ورلڈکپ 1992 میں فاسٹ باؤلر وسیم اکرم تھے جو بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کراتے تھے، ایک مرتبہ پھر 2015ورلڈکپ میں محمد عرفان فاسٹ باؤلر کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں، محمد عرفان وسیم اکرم کی طرح باؤلنگ کرائیں گے۔