پٹرول بحران، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس،حکومت کا فوری ایکشن،اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی گیس کی سپلائی کھول دی گئی،سی این جی گیس کھولنے کے احکامات مل گئے،جلد شیڈول جاری کیا جائیگا،غیاث پراچہ

اتوار 18 جنوری 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نوٹس پر حکومت کا فوری ایکشن۔حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی گیس کی سپلائی کھول دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پٹرول کے بحران پر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا اور پٹرول قلت کے بحران کے خاتمے تک سی این جی سٹیشن کو کھولنے کی ہدایت کی جس پر حکومت نے فوری طور پر پنجاب بھر میں گیس کے سی این جی اسٹیشن کو کھول دیا ۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشن کو فوری کھولنے کے احکامات ملے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے اور جلد ہی سی این جی کے لئے شیڈول جاری کیا جائیگا۔