دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوج کے کمانڈوز پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے،کور کمانڈر لاہور، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی سی سی پی اور لاہور سے ملاقات

بدھ 21 جنوری 2015 06:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فوج کے کمانڈوز پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور سی سی پی او لاہور امین وینس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فوجی ٹیم پولیس کے ہمراہ شہر سرپرائز ناکہ بندی کیا کرے گی۔

(جاری ہے)

ہر تھانے کے پانچ پانچ اہلکاروں کو فوج سے تربیت دلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج کے کپتان کی سربراہی میں بیس جوان اور دو صوبیدار ہوں گے۔ بیس فوجی کمانڈوز ہر تھانے کے پانچ پانچ اہلکاروں کو تربیت دیں گے ۔ کمانڈوز انسداد دہشت گردی کی تربیت دیں گے۔ مشترکہ ناکے پر تین سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ کمانڈوز دھماکہ خیز مواد تلف کرنے کی بھی تربیت دیں گے۔ فوج اور پولیس کے مشترکہ ناکے دو دو گھنٹے کیلئے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :