ورلڈ کپ 2015ء میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بلند جذبے کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ، روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد ، ٹیم اور آفیشلز کا فوٹو سیشن بھی ہوا ، ہماری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیتیں اورسب سے اچھی کرکٹ کھیلیں، جتنی تیاری کرنی تھی کرلی ، کپتان مصباح الحق

بدھ 21 جنوری 2015 05:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بلند جذبے کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ ، روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیم اور آفیشلز کا فوٹو سیشن بھی ہوا ہوا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیتیں اورسب سے اچھی کرکٹ کھیلیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جتنی بھی تیاری کرسکتے تھے ہم نے کی اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ کو جیتیں ۔ بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لئے ہر میچ اہم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم دل سے کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے پاکستان کی ورلڈ کپ جیتنے جو روایت بن گئی ہے اس کو توڑنے کی کوشش کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ پوری ٹیم جذبے کے ساتھ جارہی ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم اچھا کھیل کھیلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کی دعائیں چائیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ینگ کھلاڑی بھی موجود ہیں نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کیلئے تمام ٹیمیں تیاری کے ساتھ شرکت کررہی ہیں اور ہم بھی بھرپور تیاری کے ساتھ شامل ہورہے ہیں

متعلقہ عنوان :