پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور فاسٹ باوٴلر جنید خان کی فٹنس کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا ، دونوں کھلاڑی فٹ ہیں اور ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کریں گے،ہمسٹرنگ انجری کا شکار مصباح اور جنید ورلڈکپ کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کا بھی حصہ تھے،جنید کے ورلڈکپ سے باہر ہونے جانے کے حوالے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جلدی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور جیسے ڈاکٹرز انہیں اجازت دیں گے تو وہ بھی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائیں گے، پی سی بی

جمعہ 23 جنوری 2015 05:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور فاسٹ باوٴلر جنید خان کی فٹنس کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی فٹ ہیں اور ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ہمسٹرنگ انجری کا شکار مصباح اور جنید ورلڈکپ کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کمیپ کا بھی حصہ تھے۔

پی سی بی کے سینئر میڈیا منیجر ریاض کے مطابق جنید کو صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا جب کہ مصباح نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے تمام سیشنز میں حصہ لیا۔ نجی ٹی و ی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جنید کے ورلڈکپ سے باہر ہونے جانے کے حوالے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جلدی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور جیسے ڈاکٹرز انہیں اجازت دیں گے تو وہ بھی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ریاض نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'مصباح فٹ ہیں، انہوں نے تمام ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا اور وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے'۔چیئرمین پی سی بی نے منگل کو ورلڈکپ سے قبل مختصر دورہ نیوزی لینڈ کیلیے بلاول بھٹی کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔ بلاول کی ٹیم میں شمولیت کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جنید خان بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچز کی ایک مختصر سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن جب کہ دوسرا میچ تین فروری کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔