یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، ایک سال میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی خریداری کی گئی

ہفتہ 2 جنوری 2016 09:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جنوری۔2016ء)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ایک سال میں ڈھائی ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی خریداری کی۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سابق ملازمین 64 کروڑ کے واجبات دبا گئے۔ کرپٹ عناصر کی جانب سے سوا کروڑ روپے کا سامان غائب کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے گودام میں آگ لگنے سے بھی 4 کروڑ روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :