کم آمدن والے طبقات کیلئے 50ہزارگھروں کی تعمیرپنجاب حکومت اورترکی کے معروف ادارے ٹوکی میں تعاون کا معاہدہ،معاہدے کے تحت ترک ادارہ 2016ء میں 25ہزار اور2017ء میں مزید25ہزار گھروں کی تعمیر میں تکنیکی معاونت فراہم کریگا،پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر تنویر اسلم ملک جبکہ ٹوکی کی جانب سے مہمت ارگن توران نے معاہدے پر دستخط کیے،پنجاب حکومت اورترکی کے ہاوٴسنگ سیکٹر کے مایہ ناز سرکاری ادارے کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئندہے :شہبازشریف

اتوار 3 جنوری 2016 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت اورترکی کے ہاوٴسنگ سیکٹر کے معروف ادارے کے درمیان یہاں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق ہاوٴسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی(TOKI) پنجاب میں کم لاگت کے 50ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔معاہدے کے تحت ترک ادارہ 2016ء میں 25ہزارگھروں اور2017ء میں مزید25ہزار گھروں کی تعمیر میں پنجاب حکومت کو تکنیکی اورفنی معاونت مہیا کرے گا۔

ماڈل ٹاوٴن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تھے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ہاوٴسنگ تنویر اسلم ملک جبکہ ٹوکی کی جانب سے ادارے کے صدرمہمت ارگن توران (Mr.Mehmet Ergun Turan) نے معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اورترکی کے ہاوٴسنگ سیکٹر کے مایہ ناز سرکاری ادارے کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئندہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ترک باشندوں کو گھر بناکر دےئے گئے ہیں اورترکی کے معروف ادارے ٹوکی نے گزشتہ 15سالوں میں 8سے 9لاکھ گھر بنائے ہیں اوریہ ادارہ اگلے 5سال میں مزید 5 لاکھ گھر تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ترکی کے اس ماڈل کے تحت لاکھوں بے گھر ترک باشندوں کو گھر فراہم کیے گئے ہیں اورانہیں اپنی چھت دی گئی ہے۔

اس ماڈل کے تحت گھر تیار کر کے آسان قسطوں پر دےئے جاتے ہیں۔ترکی کا یہ ماڈل ترکی سمیت دیگرممالک میں بھی بہت مقبول اورکامیاب ہے۔میں ٹوکی کے وفد کی آمد پر بے حد مشکور ہوں پاکستان ان کادوسرا گھر ہے ۔ہمیں ان کی یہاں آمد پر خوشی ہوئی ہے ۔ہم ہاوٴسنگ سیکٹر میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داوٴد اگلو کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ترک ادارے کو ہماری مددکیلئے بھیجا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورپنجاب میں غریب لوگوں کیلئے کم لاگت ہاوٴسنگ سکیموں کا فقدان ہے ۔امرا اوراشرافیہ کیلئے تو رہائشی سکیمیں بنتی رہی ہیں لیکن عام آدمی کیلئے کسی نے نہیں سوچا ،پنجاب حکومت نے ایسے عظیم پاکستانیوں کیلئے آشیانہ ہاوٴسنگ سکیمیں شروع کیں جن میں بے گھر افرادکیلئے سینکڑوں گھر بنائے جاچکے ہیں

متعلقہ عنوان :