وزیراعلیٰ خود بلاسود قرض حاصل کرنے والے مرد و خواتین کے پاس گئے اوران کو چیک دیئے

بدھ جنوری 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء) ’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم“ کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے تقریب کا اہتمام تاریخی بادشاہی مسجد میں کیا گیا۔# وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف،صوبائی وزراء ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام سمیت بلاسود قرض حاصل کرنے والے تمام افراد زمین پر بیٹھے۔

(جاری ہے)

# وزیراعلیٰ خود بلاسود قرض حاصل کرنے والے مرد و خواتین کے پاس گئے اوران کو چیک دےئے۔

# وزیراعلیٰ نے اس موقع پر قرض حاصل کرنیوالوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اوران کی محنت پرانہیں شاباش دی۔# وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں اقبال کا یہ شعر پڑھا:

یقیں محکم،عمل پہیم،محبت فاتح عالم
جہادزندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

تقریب کے اختتام پربادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر آزاد نے ملک کی ترقی ،خوشحالی،امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

Your Thoughts and Comments