لاہور سے 10 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ ملتان سے بازیاب

جمعہ جنوری 09:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء ) لاہور سے دس سال قبل اغوا ہونے والا بچہ ملتان سے بازیاب کرا لیا گیا ،بچے کو گیارہ ماہ کی عمر میں اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن ونگ نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے ملتان سے بچے کو بازیاب کرالیا ہے اغوا کرنے کے الزام میں دو خواتین کوگرفتار کر لیا گیاہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق شاہ زیب کو بادامی باغ لاہور سے جس وقت اغوا کیا گیا اس کی عمر گیارہ ماہ تھی ،تاہم اب بچے کے والدین ہونے کے دعوے داروں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا اور اگر ٹیسٹ سے ثابت ہوگیا کہ مدعی بچے کے اصل والدین ہیں تو اس کو والدین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments