چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ہفتہ جنوری 09:09

چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ملاقات کے دوران قصور سے بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے چیئر مین یونین کونسل رانا محمد شہزاد ‘چوہدری محمد منیر ذیلدار ‘حاجی ریاض احمد ‘ملک ارشد عظیم خان ‘ملک امجد خان ‘عابد جمال ڈوگر ‘میاں محمد عباس‘خوشی محمد اور بابر محمودکے علاوہ انکے وائس چیئر میزسمیت بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے 21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ انکے ہمراہ ضلعی آرگنائزر قصور ندیم ہارون اور شیخ قیصر ایوب بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈیا اور مذکورہ بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہم تحر یک انصاف میں نئے شامل ہونیوالوں کو ویلکم کرتے ہیں اور نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 30سالوں سے پنجاب پر حکمرانی کر رہی ہے مگر آج بھی پنجاب میں صحت ‘تعلیم اور پو لیس سمیت دیگر اداروں کو بیڑہ غرق ہے اور حکمرانوں اربوں روپے کی اشتہاری مہم کے ذریعے گورننس ثابت کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے۔انہوں نے اگر ملک سے کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی کو ختم کر نا ہے تواسکے لیے کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار میں نہیں جیلوں میں ڈالنا ہو گا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائیگی اور انکو جیلوں میں ڈال کر ایسا نشان عبر ت بنائیں گے کہ آئندہ کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کی جرات نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کمیپ لگا کرشعبدہ بازی کر نیوالے حکمران آج پنجاب میں بدتر ین گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے انکے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی ۔

Your Thoughts and Comments