پی سی بی کا ماسٹرز کرکٹ کرکٹ لیگ کیلئے 10 کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار ، این او سی جاری نہ کرنا ہمارا معاشی قتل ہے کھلاڑی پی سی بی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

بدھ جنوری 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماسٹرز کرکٹ کرکٹ لیگ کیلئے 10 کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس کے انعقاد کے حوالے سے پی ایس ایل انتظامیہ اور ایم سی ایل انتظامیہ میں تاریخوں پر سخت تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

تاریخیں تبدیل نہ کرنے پر پی سی بی نے ایم سی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا اور این او سی دینے سے انکار کردیا۔ہمایوں فرحت، توفیق عمر، رانا نوید الحسن، حسن رضا، یاسر حمید، عبدالرزاق،محمد یوسف ، محمد خلیل اور عمران فرحت این او سی نہ ملنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔این او سی نہ ملنے پر کھلاڑی سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ این او سی جاری نہ کرنا کھلاڑیوں کا معاشی قتل ہے۔

Your Thoughts and Comments