مسعود اظہر کو حفاظتی تحلیل میں لے لیا گیا ، مولانا مسعود اظہر ،انکے بھائی اور ساتھیوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا،پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پوچھ گچھ شروع

جمعرات جنوری 02:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) کالعدم تنظیم جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر اور انکے بھائی کو پٹھانکوٹ ائیر بیس حملے میں ملوث کے شبہ میں پوچھ گچھ کیلئے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں کو اپنی تحویل میں لیکر پٹھان کوٹ حملے کے واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہیں نامعلوم جگہ پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں تیرہ بھارتی سکیورٹی فورسز سمیت دیگر ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت کی جانب سے عائد کئے گئے الزام پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے تھے جن میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی عناصر شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments