پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13روپے تک کمی متوقع

جمعہ جنوری 09:13

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13روپے تک کمی متوقع

لاہور :(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء )عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 25ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے سے 13روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں25ڈالر فی بیرل کمی پاکستانیوں کے لئے بھی خوش آئند ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں پٹرول 9روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے 9روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 9روپے 77پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 8رروپے 55پیسے سستا ہوسکتا ہے۔

Your Thoughts and Comments