جنوبی پنجاب کے تین اضلاع انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ، پنجاب حکومت نے آپریشن میں مدد کے لیے وفاق سے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیے،آپریشن کی مدت 2 ہفتے ہوگی، سندھ رینجرز اور ایف سی بلوچستان کی مدد بھی حاصل کی جائے گی

ہفتہ 16 جنوری 2016 08:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں رینجرز کی مدد سے انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آپریشن میں مدد کے لیے وفاق سے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیے۔یہ آپریشن ڈیرہ غازیخان، راجن پور اور رحیم یار خان کے اظلاع میں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ گروہوں میں گٹھ جوڑ ہوا ہے۔اس آپریشن میں سندھ رینجرز اور ایف سی بلوچستان سے بھی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو تبدیل کر کے ضلع راجن پور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پرآپریشن کی مدت دو ہفتے رکھی جائے گی۔پنجاب حکومت نے آپریشن کے لئے وفاقی حکومت سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی درخواست بھی کر دی ہے۔آپریشن کے لئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے جائیں گے۔