ممتاز حسین قادری نے ہرگز کوئی رحم کی اپیل نہیں کی،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

جمعرات جنوری 08:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری کے قائد ین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی مولانا خادم حسین رضوی پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے ممتاز حسین قادری نے ہرگز کوئی رحم کی اپیل نہیں کی۔ ان کے بارے میں دی گئی خبر حقائق کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

غازی ممتاز حسین قادری کے والد محمد بشیر اعوان کی طرف سے دی گئی درخواست میں بھی ہرگز رحم کی اپیل نہیں کی گئی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خامیاں بیان کر کے کہا گیا کہ اس فیصلہ میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے اور نہ ہی وکلاء کو حقِّ سماعت دیا گیا۔

چنانچہ صدر پاکستان سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے غازی ممتاز حسین قادری کو ایسے ہی رہا کر دیں جیسے رسول اللہ نے ایسا کردار ادا کرنے والے متعدد حضرات سے کوئی موٴاخذہ نہیں فرمایا تھا پوری درخواست میں غازی ممتاز حسین قادری کے واحد کفیل ہونے یا جان بخشی یا معافی یا رحم کرنے کا ذکر نہیں ہے۔

Your Thoughts and Comments