کیویز سے تاریخ کی بدترین شکست چیئرمین پی سی بی کی نئی منطق ،شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لیے زور لگایا ، ٹی 20میں کب کیا ہوجائے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا : شہریارخان، آئندہ میچز میں قوم کو مایوس نہیں کرینگے ، شاہد آفریدی نے شکست کے بعد قوم کو بھی آس لگادی

ہفتہ جنوری 08:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ سے شکست پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے انوکھی منطق پیش کر دی کہتے ہیں شاہد آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لیے زور لگایا لیکن ٹی 20 میں کب کیا ہوجائے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا قومی ٹیم اب اپنی کارکردگی بہتر کرے گی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد ا آفریدی نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا کہا کہ آئندہ میچز میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست پر پوری قوم غم و غصے کا شکار ہے لیکن کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان اور ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ تا شہریار خان کہتے ہیں کہ اس سیریز میں شکست ہوئی تو کیا ہو آئندہمیچز میں کارکردگی بہتر بنالیں گے۔نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کھانے والی گرین شر ٹس کے کپتان نے بھی پی سی بی چیئر مین کا موقف ہی اپنایا اور شرمندہ ہوئے بغیر قوم کو نئے سبز باغ دکھائے۔

Your Thoughts and Comments