صحت کا ترقیاتی بجٹ کسی دوسرے منصوبے پر خرچ کرنے کی باتیں محض افواہیں ہیں ،شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے : خواجہ سلمان رفیق

منگل جنوری 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26جنوری۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہیلتھ ڈویلپمنٹ کے لئے مختص فنڈز کسی دوسرے ترقیاتی منصوبے پر خرچ نہیں کئے جا رہے اور اس حوالے سے تمام خبریں اور بیانات صرف افواہیں ہیں - خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے ADP ریویو اجلاسوں میں افسران کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے - آج ایک بیان میں مشیر صحت نے کہا کہ شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کے ٹھوس اور موثر اقدامات کی بدولت پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کیئر میں نمایاں بہتری آئی ہے - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سیاسی مخالفین صوبے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل ہوتا نہیں دیکھ سکتے- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ شعبہ صحت کے جاری منصوبوں کو رواں مالی سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختص شدہ ترقیاتی فنڈز کو خرچ کرنے کے لئے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کریں-مشیر صحت نے کہا کہ 2015-16 کے سالانہ بجٹ میں مختص ترقیاتی فنڈز ہیلتھ سیکرٹر پر خرچ ہونے کے بعد بلاک ایلوکیشن سے مزید فنڈز بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہیلتہ سیکٹر ڈویلپمنٹ کے فنڈز اورنج لائن کے منصوبے کے لئے مختص کرنے کی من گھڑت باتیں وہی عناصر کر رہے ہیں جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے خلاف ہیں اور وہ پنجاب کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments