پاکستان کا پہلا شمسی جہاز فضاء میں پرواز کرنے کے لئے تیار،ہوائی جہاز کو شمسی ون کا نام دیا گیا ہے

جمعرات 28 جنوری 2016 10:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) پاکستان کا پہلا شمسی ہوائی جہاز فضاء میں اڑان بھرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے اور اسے شمسی ون کا نام دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایک جوہری ملک ہونے کے ساتھ ساتھ اب ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب بھی رواں دواں ہے شمسی ہوائی جہاز کا یہ ماڈل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں پر دو طلبہ عبدالمتین اور سید محمد جنید نے برسون سے اس آئیڈیا پر کام کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں طلباء کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ 100 فیصد کامیاب رہا اور یہ یقین ہے کہ سولر ایمپلس ( Impulse) کی طرح اصلی ہوائی بنایا جا سکتا ہے اس جہاز کو شمس ون کا نام دیا گیا ہے اور دن رات بغیر کسی ایندھن کے محو پرواز رہ سکتا ہے اور صرف بیٹری میں شمسی توانائی جمع کر کے پرواز کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :