شہباز شریف کی نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت

جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

ہفتہ جنوری 12:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور کے نجی اسپتال میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمٰن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمٰن کوجلد صحت یابی کی نعمت سے سرفراز کرے۔جے یوا آئی (ف) کے رہنما مولانا ریاض درانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رہنے کا مشورہ دے دیا، ان کا گزشتہ روز نجی اسپتال میں پتے کا آپریشن ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments