آصف اور بلاول کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کروں گی ،غنوی بھٹو

اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے 2018کے انتخابات میں کون جیتے گا،خطاب و میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جنوری۔2017ء)پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے آصف اور بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے کہ 2018کے انتخابات میں کون جیتے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں سوشلزم ہماری معیشت کے عنوان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غنوی بھٹو نے کہا کہ صرف پاناما لیکس ہی نہیں بلکہ ہرسیاستدان کے بیرون ممالک بینک اکانٹس موجو دہیں تاہم سوشلزم جمہوریت اور عوامی حقوق کی محافظ ہے اور اسی میں ملکی مسائل کا حل پنہا ہے۔

غنوی بھٹو نیمزید کہاکہ سندھ میں جیتنے والی جماعت کو عوام نہیں بلکہ سرمایہ دار اقتدار میں لاتے ہیں۔جمہوریت کے نام پر اقتدار کا کھیل کھیلا جاتا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے کہ 2018کے انتخابات میں کون کامیاب ہو گا ۔ 20سال سے پیپلز پارٹی کامقابلہ کررہی ہیں اور کرتی رہوں گی ۔یاد رہے لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری اور نوابشاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری نے انتخابات لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔