لاہور ہائیکورٹ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو2800طلباکی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

متاثرہ طلباء کو ہرجانے کے لئے سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 10 جنوری 2017 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2017ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوکامسیٹس یونیورسٹی کے2800طلباکی دوہری ڈگری پروگرام کے تحت کامسیٹس کی طرف سے جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے متاثرہ طالبعلموں کو ہرجانے کے لئے سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کے روبروطلحہ ابوبکرسمیت 100سے ز ائدطلبا نے موقف اختیار کیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی نے طلباسے دوہری ڈگری کے تحت لاکھوں روپے فیس وصول کی۔ ڈگری کے اجراکاوقت آیاتویونیورسٹی نے برطانوی یونیورسٹی کی ڈگری کی آفرکردی۔انہوں نے کہا کہ برطانوی یونیورسٹی لنکاسٹرکی ڈگری کہیں سے تصدیق شدہ نہیں۔ہائرایجوکیشن کمیشن کوبرطانوی یونیورسٹی لنکاسٹرکی ڈگری کی تصدیق کاحکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیاکہ کامسیٹس یونیورسٹی نے قوانین کو نظر انداز کیا۔فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کو کامسیٹس یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگری کی تصدیق کا حکم دے دیا۔عدالت نے دوہری ڈگری کے اجراء کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو قانون سازی کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے متاثرہ طالبعلموں کو یونیورسٹی کے خلاف ہرجانے کے لئے سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :