لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں خاتون پر مقدمہ درج

پیر 23 جنوری 2017 10:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء ) تھانہ شادمان پولیس نے سروس ہسپتال لاہور میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ایک خاتون کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ نے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے کے بعد ایک سیاسی شخصیت کا نا ملے کر لیڈی ڈاکٹر کو برے نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس واقع کے بعد سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی تاہم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ڈاکٹرزڈیوٹی پر واپس آگئے۔ تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :