صحت مند پنجاب پروگرام، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے تمام اضلاع تک توسیع کی سمری منظور

کیبنٹ کمیٹی نے توسیع پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے 63کروڑ سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی پہلے مرحلے میں جون 2017 تک 5ڈویژنز کے 17اضلاع میں فوڈ اتھارٹی دفاتر قائم کیے جائیں گے، دسمبر 2017تک اتھارٹی پنجاب کے تمام اضلاع میں کام شروع کر دے گی،نئے دفاتر،خالی اسامیاں پربھرتی، ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کے لیے ویجیلنس ونگ بنایا جائے گا

جمعرات 26 جنوری 2017 11:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2017ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب پروگرام ویژن کی تکمیل کے لیے کام تیزی سے جاری ہے ۔صوبہ بھر میں عوام تک صاف،صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی موثر کاوائیاں کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی، ضروت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کارمزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔

کیبنٹ کمیٹی نے فوڈ اتھارٹی توسیع پروگرام کے لیے 63کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائراہ کار 5اضلاع سے بڑھا کر پورے پنجاب تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں جون 2017تک 17اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ دسمبر 2017تک فوڈ اتھارٹی پورے صوبے میں کام کا آغاز کر دے گی۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر لاہور کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تمام خالی اسامیوں فوری پر کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں توسیع منصوبے کے لیے گریڈ 1سے گریڈ 19 تک 199نئی اسامیوں کی سمری منظوری کے مراحل میں ہے ۔توسیع پروگرام میں فوڈ اتھارٹی اپنا ویجیلنس ونگ بنائے گی جو ملاوٹ مافیا پر نظر رکھنے کے ساتھ ادارے کے اندر موجود افسران اور عملے کی کارکردگی اور اختیارات کے جائز حد میں رہ کر استعمال کو یقینی بنائے گی ۔ ویجیلنس سیل کے افسران حاضر سروس اور ریٹارئرڈ فوجی افسران ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :