سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سابق جج ملک سعید حسن (مرحوم) گھر آمد

اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی، مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راحیل شریف

ہفتہ فروری 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2017ء)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ملک سعید حسن کی فاتح خوانی میں شرکت کی اور کہا کہ مرحوم نے بحثیت جج اچھے فیصلے کئے جو کہ ملک کیلئے گراں قدر ہیں، تفصیلات کے مطابق 2روز قبل انتقال کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج ملک سعید حسن کی فاتح خوانی کیلئے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف انکی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں پر راحیل شریف نے ملک سعید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے ایصال ثواب دعا کی اس موقع پر راحیل شریف نے سابق جج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھے فیصلے کئے انکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Your Thoughts and Comments