پنجاب حکومت نے بسنت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

شہری کھانے کھائیں ، جشن منائیں لیکن پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘وزیر قانون

منگل 7 فروری 2017 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)پنجاب حکومت نے انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشے کے پیش نظر بسنت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری کھانے کھائیں ، جشن منائیں لیکن پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ایسا تہوار منانے کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہو ۔ بسنت پر مائنس کائٹ فلائنگ ہر ایونٹ کی اجازت ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بسنت پر ہلہ گلہ کے لیے عمران خان کا جلسہ بھی کرایا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :