پی ٹی آئی نے عام انتخابات کی قبل ازوقت تیاریوں کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے اپنی سربراہی میں 22رکنی خصوصی سیل بھی قائم کر دیا

منگل فروری 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8فروری۔2017ء)پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کی قبل ازوقت تیاریوں کا فیصلہ کر لیا، عمران خان نے خصوصی سیل بھی قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کی فوری طور پر تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے 22رکنی خصوصی سیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی سیل میں عمران خان سربراہ، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، چودھری سرور، شفقت محمود اور دیگر رہنما شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہر حلقے سے تمام امیدواروں کے نام طلب کئے جائیں گے جبکہ سیل ملک بھر کے تمام حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے تجزیہ اور سفارشات مرتب کرے گا۔

Your Thoughts and Comments