تحریک انصاف نے بھٹہ مالکان کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ

حکومت کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے‘ عمران خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون میںشفقت محمود اور ولید اقبال کی پر یس کا نفر نس

جمعہ 10 فروری 2017 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2017ء) تحریک انصاف نے بھٹہ مزدوروں کو تحریری کنٹریکٹ پر رکھنے ، مزدوروں کی خریدوفروخت روکنے اوربھٹہ مالکان کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔ یہ مطالبات اورالٹی میٹم عمران خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شفقت محمودد اورتحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے پنجاب کے بھٹہ مزدوروںکی نمائندوں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیا۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال، سعدیہ سہیل رانا، میاں حماد اظہر، حاجی ارشادڈوگر، اویس یونس ،ملک عثمان حمزہ ، رافعیہ کمال اوردیگر بھی موجود تھے۔ شفقت محمود نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پارٹی نے بھٹہ مزدوروں کیلئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے اب جو بھی ہوگا دیکھاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں23لاکھ سے زائد بھٹہ مزدور ہیں جبکہ صرف پنجاب اور سندھ میں چھ ہزار سے زائد بھٹے ہیں انہوںنے کہاکہ 1990میںسپریم کورٹ نے جبری مشقت پر پابندی کا حکم دیا تھا اس کے بعد 1992ئ میں پارلیمنٹ نے بھی قانون پاس کیالیکن اس کے باوجود بھٹہ مزدوروں کیساتھ غیر انسانی رویہ روا جارکھا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنہوں نے قانون پر عملدرآمدکرانا تھا وہ بھٹہ مالکان کیساتھ ہیں اور وہ نہیںچاہتے کہ بھٹہ مزدور نسل درنسل کی غلطی ترک کرکے اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں۔

تحریک انصاف لاہور کے ولید اقبال کا بھی اس موقع پر کہنا تھا کہ جبری مشقت پر پابندی کے باوجود بھٹہ مالکان اوروڈیروں نے نجی عقوبت خانے بنارکھے ہیں جہاں عور توں اوربچوںکو قید کرکے رکھا جاتا ہے، زنجیریں پہنا کر کام لیاجاتا ہے اوراگر کوئی ہمت کرکے خادم اعلیٰ کی پولیس کے پاس چلاجائے تو نہ صرف پولیس اس کو دھتکار دیتی ہے بلکہ الٹا بھٹہ مالک کو بلاکر مزدور کیخلاف ایف آئی آر درج کردیتی ہے۔

میاں شفقت محمود نے بھٹہ مزدور رہنمائوں کی موجودگی میں دو ہفتوں کا حکومتوں کو الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ پیش کیا کہ حکومت ان دوہفتوںمیں جبری مشقت کا خاتمہ کرکے سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کی ہدایات پر عملدرآمد ظاہر کرے۔ مزدوروں کو قید کرنیوالے اورجبری مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کیخلاف کریک ڈا?ن کیاجائے ، اورپولیس کو پابند بنایاجائے کہ وہ مزدوروں کی درخواست پر بھی ایف آئی آر درج کرے۔

انہوںنے کہاکہ اگر حکومتوں نے ان مطالبات پر عمل نہ کیا تو بھٹہ مزدوروں کوانصاف دلانے کیلئے تحریک انصاف نہ صرف سپریم کورٹ سے رجوع کریگی بلکہ پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیگی اور اگر کسی نے ان مزدوروں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی تو ہم دیوار بن کر سامنے کھڑے ہونگے پھر دیکھاجائے گاجو ہوگا۔