اسپیکر رانا اقبال نے وزیر اعلیٰ کیخلاف دائر ریفرنس پر موقف پیش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو کل طلب کر لیا

ہفتہ 11 فروری 2017 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء)اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کیخلاف دائر ریفرنس پر موقف پیش کرنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو کل ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشیدپنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری اورسینئر قانون بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوکر ریفرنس کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری ،بابر اعوان ، میاں محمود الرشید اور دیگر رہنما آج اتوار کو شام پانچ بجے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شوگر ملوں کی منتقلی پر عدالتی فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کے کے پاس ریفرنس جمع کر ارکھا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی کے حالیہ سیشن میں احتجاج بھی کیا گیا ۔