پنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے لاہور خود کش حملے کے باجود اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

پیر فروری 21:59

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری2017ء) پنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے لاہور خود کش حملے کے باجود اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاہد بختاوری نے لاہور خود کش حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحریک میں اب شہدا کا خون شامل ہو گیا ہے۔ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے۔ پنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال ہرصورت جاری رہے گی۔ سلمان رفیق اورعمران نذیر کے استعفے تک کسی صورت مذاکرات نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments