اینستھیزیا ماہرین کی تربیت کے لئے ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ

نجی میڈیکل تعلیمی اداروں سے اینستھیزیا ٹیکنیشنز کی نشستیں بڑھانے کا کہا جائے گا‘ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعرات 22 نومبر 2018 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) اینستھیزیا ماہرین کی تربیت کے لئے محکمہ صحت پنجاب ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز( یو ایچ ایس) اور میڈیکل تعلیمی اداروں کے درمیان(مفاہمتی یاداشت) ایم او یو پر دستخط کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ محمد خان رانجھا، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، ایڈیشنل سیکرٹریوں مسزعمارہ ، فاطمہ شیخ اور ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے متعدد ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل تعلیمی اداروں سے اینستھیزیا ٹیکنیشنز کی نشستیں بڑھانے کا کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

اینستھیزیا ماہرین کے بغیر کسی ہسپتال میں سرجری کا کوئی کام ہونا ممکن نہیں۔ اینستھیٹیٹس کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا جارہا ہے۔

مختصر مدت کے لئے اینستھیزیا ٹیکنیشنز کے ڈپلومہ کورسز بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔ وزیر صحت نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دسمبر میں مزید 33 اینستیھٹیٹس کی تربیت کا عمل مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے اینستھیزیا کیڈر کی طرف کم رجحان کے حوالے سے کہا کہ اینستھیزیا کیڈر کو معاشرے میں شناخت دینا ہوگی۔اس کے علاوہ ان کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

اینستھیٹیٹس کو ریٹائر ہونے پر فوری دوبارہ ملازمت کی پیشکش کی جارہی ہے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے تجویز دی کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پر انہیں نجی میڈیکل کالجوں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے کیونکہ نجی ٹیچنگ ہسپتال 50فیصد مریضوں کا مفت علاج کرنے کے پابند ہیں۔ وزیر صحت اس تجویز پر مزید پیشرفت کے لئے تفصیلی پیپرورک تیار کرنے کی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر جامعات کے طلباوطالبات کو یونائیٹڈ بینک لیمٹڈمیں تقرری کے خطو ط جاری

جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 اپریل تک توسیع

جامعہ کراچی:  ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائی2021 ء کے نتائج کا اعلان

فارمیسی کونسل پاکستان کے 25کالجز کے داخلے بند

یونیورسٹی آف مسوری امریکا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز تعلیم و تحقیق میں تعاون کریں گی: معاہدہ ..

ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص کیلئے اساتذہ و طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر ..

محکمہ تعلیم پنجاب کی رواں تعلیمی سال کے آغازپر10 فیصد زائد داخلے کرنے کی ہدایات جاری

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام نویں جماعت کے امتحانات جاری

یونیورسٹی آف میسوری امریکہ اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے مابین تعلیم و تحقیق میں تعاون کا معاہدہ

جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر جامعات کے طلباوطالبات کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈمیں تقرری کے خطو ط جاری