اچھے تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کیڈٹ کالج پٹار و میں 57ویں یوم والدین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:54

اچھے تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے تعلیم یافتہ اور بلند اخلاق کے حامل نوجوان نا گزیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کیڈٹ کالج پٹارو جیسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج پٹار و میں کالج کے 57ویں یوم والدین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم صوبے میں معیاری اور سستی تعلیم کیلئے کوشاں ہیں اور موجودہ تعلیمی نظام میں کمی اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے حکومت سندھ خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہو اور آپ کا صرف اور صرف ایک ہی مشن ہونا چاہیے کہ آپ اچھی تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک کی خدمت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پرپوری دنیا میں کمپیوٹرکے سبجیکٹ میں اول آنے والے کیڈٹ اظہر جان کو ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسٹک آف آنر جیتنے والے سابق کیڈٹ اذہان اور کیڈٹ عبدالسلام کو بیسٹ اکیڈمکس ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیج آف آنر جیتنے والے کیڈٹس کو بھی مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کیڈٹ کالج پٹارو کے پرنسپل اور اساتذہ کی معیاری تعلیم کی فراہمی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کالج کے پرنسپل کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کالج کی ہر ممکن مدد اور تعاون جاری رہے گا۔ قبل ازیں کیڈٹ کالج پٹارو کے پرنسپل کموڈورمحبوب الہٰی ملک نے اپنے خطاب میں پٹارو کالج کے کیڈٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں کیڈٹس نے مارچ پاسٹ ، پی ٹی ، چائنیز کلچر ، کراٹے اور گھڑ سواری کا مظاہرہ کیا ۔تقریب میں کیڈٹس کے بنائے ہوئے فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی ۔

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر ،کمانڈر کراچی اور چیئر مین بورڈ آف گورنرز کیڈٹ کالج پٹار وریئر ایڈمرل آصف خالق ،وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی فتح محمد برفت ، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ڈی سی جامشورو کیپٹن ( ر) فرید الدین مصطفی اور ایس ایس پی جامشورو توقیر نعیم کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چینی حکومت سے ملکر ہم سوشیو اکنامک ڈیولپمینٹ پر توجہ دے رہے ہیں اس کے علاوہ تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ گیس کی بندش کے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ 70فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور ہمارے آئین کے مطابق جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے تو پہلا حق بھی اس ہی کا ہے اور کل وفاقی وزیر پیٹرولیم آئے تھے اور ہم نے انکے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے اور انہوں نے ہم سے وعدہ کیا کہ آئین پر عملدرآمد کیا جائیگا اور ہمیں امید ہے کہ وہ ضرور مسئلے کا حل نکالیں گے۔

پنجاب میں کچھ اہم سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کیے جانے چاہییں اور یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ سیاسی انتقامی کاروائی ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو کی خدمات قابل تعریف ہیں اور یہاں سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی تعلیم حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو کا بجٹ 50ملین سے بڑھا کر 75ملین کیا جا رہا ہے جسے آئندہ سال 100ملین کیا جائیگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد ..

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..

جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

آغا خان یونیورسٹی نے ممتاززائری انٹرنیشنل ایوارڈ فار ریسرچ امپیکٹ حاصل کر لیا

آغا خان یونیورسٹی نے ممتاززائری انٹرنیشنل ایوارڈ فار ریسرچ امپیکٹ حاصل کر لیا

ہری پور،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے  امتحانات کے پیش نظر  دفعہ 144 نافذ

ہری پور،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف ..

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف ..

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام    161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے، امتحانی ہالوں ..

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے، امتحانی ہالوں ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کی جانب سے سیلاب  سے متاثرہ طلبا میں سکالرشپ کی دوسری قسط ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ طلبا میں سکالرشپ کی دوسری قسط ..