ْاعلیٰ تعلیم کے بعد بھی نوکری نہ ملنا نظام تعلیم کی خامی ہے ،ْوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

ْاعلیٰ تعلیم کے بعد بھی نوکری نہ ملنا نظام تعلیم کی خامی ہے ،ْوفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2019ء)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے بعد بھی نوکری نہ ملنا نظام تعلیم کی خامی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہنر مندی کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے چیلنج یہ ہے کہ ہم نے نوجوانوں کو فنی تربیت کے سرٹیفکیٹ دینا ہیں، ملک کے 25 لاکھ نوجوانوں کو ہر سال نوکری درکار ہوتی ہیں، مستقبل کی ضروریات کو دیکھ کر اسکلز یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جہاں ہنر سکھائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق ہمیں ہنر کے شعبے کو اہمیت دینا ہوگی اور جس شعبے میں بیرون ملک زیادہ روزگار ہے وہ ہنر سکھانے ہوں گے، ہمیں بہت سے ادارے بنانا تھے جو بدقسمتی سے نہ بن سکے، پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے، نظام تعلیم میں خامی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی۔

Your Thoughts and Comments